ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری کا فیصلہ نادانی کا مظاہرہ ہے، نینسی پیلوسی

ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری کا فیصلہ نادانی کا مظاہرہ ہے، نینسی پیلوسی

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘ سے دستبرداری کا فیصلہ نادانی کا مظاہرہ ہے۔

نینسی پیلوسی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب عالمی ادارہ صحت کورونا کے خلاف عالمی جنگ لڑرہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہ صدر ٹرمپ لاکھوں جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینے کی بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے 6 جولائی 2021 سے عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے ۔