کورونا ، پاکستان میں3174 نئے کیسز، صحتیاب افراد کی تعداد میں مزید 6 ہزار کا اضافہ

کورونا ، پاکستان میں3174 نئے کیسز، صحتیاب افراد کی تعداد میں مزید 6 ہزار کا اضافہ

اسلام آباد :دنیا بھر میں ایک کروڑ 15 لاکھ لوگوں سے زائد کو متاثر کرنے جبکہ 5 لاکھ 43 ہزار سے زائد کو ہلاک کرنے والے نوول کورونا وائرس کا پھیلا پاکستان میں بھی جاری ہے اور اب تک اس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 596 جبکہ اموات 4 ہزار 954 تک پہنچ چکی ہیں۔

ملک میں ملک میں بدھ 8 جولائی کو 3 ہزار 174 افراد متاثر جبکہ 66 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 ہزار 8 افراد ایسے تھے جو وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔

اگرچہ ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی ہوئی ہے جس کی ایک وجہ ٹیسٹ کی تعداد میں کمی بھی ہے، تاہم کیسز کی تعداد میں امید کی کرن ہے کیونکہ اس وبا کے خاتمے کے ساتھ ہی معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوسکیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا، جس کے بعد 31 مارچ تک کیسز کی تعداد لگ بھگ 2 ہزار جبکہ اموات 26 تک تھیں۔

اپریل میں یہ کیسز بڑھنا شروع ہوئے اور ایک ماہ بعد مجموعی متاثرین ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے جبکہ اموات 385 ہوگئیں۔مئی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی آئی اور 31 تاریخ تک مجموعی کیسز 71 ہزار جبکہ اموات 1500 سے تجاوز کرگئیں۔جون میں یہ صورتحال مکمل طور پر بدل گئی اور ایک ماہ میں مجموعی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار اور اموات 4300 سے بڑھ گئیں۔

جولائی میں بھی کیسز اور اموات کے آنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم یہ جون کے مقابلے میں کچھ حد تک کم ہے۔آ ٹھ جولائیکو ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا۔سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 1736 افراد متاثر ہوئے جبکہ 23 اموات ہوئیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کی تعداد 1736 کے اضافے سے بڑھ کر 99 ہزار 362 تک پہنچ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے جس سے مجموعی اموات 1637 تک پہنچ گئیں۔صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں 930 اور اموات میں 30 کا اضافہ دیکھا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 930 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور اس طرح یہ تعداد 83 ہزار 599 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 30 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس سے یہ تعداد 1929 تک پہنچ گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 93 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں آنے والے ان 93 نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین 13 ہزار 650 تک پہنچ گئے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 371 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 29 ہزار 52 ہوگئی۔صوبے میں مزید 9 مریض وائرس سے جاں بحق ہونے کے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 1054 ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید 8 کا اضافہ ہوگیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان 8 افراد کے متاثر ہونے سے مجموعی کیسز ایک ہزار 595 تک جاپہنچے۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس نے مزید 36 افراد کو اپنا شکار بنایا۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 افراد کے متاثر ہونے سے یہ تعداد ایک ہزار 419 ہوگئی۔اس کے علاوہ وہاں ایک روز میں 4 اموات کا اضافہ بھی ہوا اور یہ تعداد 40 تک پہنچ گئی۔

تاہم جہاں ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی ہورہی ہے وہی صحتیاب افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے جو ایک امید کی کرن ہے اور اس وقت ملک میں مجموعی کیسز کا نصف سے زیادہ حصہ صحتیاب ہوچکا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 ہزار 8 افراد وائرس سے شفایاب ہوگئے۔

ان افراد کے شفایاب ہونے کے بعد ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 965 تک پہنچ گئی۔ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے کہ مصدقہ کیسز 239596 ،اموات 4954،صحتیاب 140965،فعال کیسز 93677 ہیں ۔ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز 99 ہزار 362 ہیں تو وہیں پنجاب میں 83 ہزار 599 تک کیسز پہنچ چکے ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 29 ہزار 52 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 919 ہے۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 650، گلگت بلتستان میں 1595 اور آزاد کشمیر 1419 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے کہ پنجاب میں 1929،سندھ1637،خیبرپختونخوا 1054،بلوچستان 124،اسلام آباد 140،آزاد کشمیر 40،گلگت بلتستان میں 30 اموات ہوئیں۔