ملک بھر میں تعلیمی ادارے مزید 2 ماہ بند رکھ کر 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی ادارے مزید 2 ماہ بند رکھ کر 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے 15ستمبر سے کھولنے کا اعلان کردیا، یعنی جولائی کے 20 دن اور پورا اگست بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،ستمبر کے وسط میں سکول دوبارہ کھل رہے ہیں۔

  اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ  اجلاس میں سکول کھولنےسمیت متعددامورزیرغورآئے،  تعلیمی ادارے 15 ستمبرسےکھولنےکافیصلہ کیاہے، ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صحت کے انڈیکیٹرز کو مد نظر رکھا جائیگا، حالات ٹھیک ہوگئےتوادارےمرحلہ وارکھولےجائیں گے، ایس اوپیزپرنظرثانی کی جائےگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ   اگست کےپہلےاورپھرتیسرے ہفتے اس فیصلےپرنظرثانی کریں گے,فیصلہ ہوا ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے,ستمبر کے پہلے ہفتے صحت کے معاملات سے متعلق مشاورت ہوگئی,  تعلیمی ادارے کھولنےسےمتعلق ایس اوپیزکی مختلف تجاویزآرہی ہیں,تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ٹریننگ ہوگی  .