کورونا وائرس،دنیا میں کیسز کی تعداد 1کروڑ 21لاکھ 66ہزار تک پہنچ گئی 

کورونا وائرس،دنیا میں کیسز کی تعداد 1کروڑ 21لاکھ 66ہزار تک پہنچ گئی 

نیویارک :عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 5لاکھ 52 ہزار46 ہو گئی   اور 1کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ 70 لاکھ 30 ہزار افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا مر یضوں کی تعداد 31 لاکھ 58ہزار سے زائد ہو گئی   اور ایک دن میں392 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی ۔برازیل میں 17 لاکھ 16ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 245 افراد   ہلاک  ہوئے اور مجموعی تعداد 68 ہزار سے زائد ہے۔بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 69  ہزار سے زائد ہے اور وہاں 24 گھنٹوں کے دوران 491 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 144 ہو گئی  ۔روس میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے۔ روس میں کورونا سے مزید 173 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 10ہزار 667 تک پہنچ گئی ۔پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار952 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے۔ سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 99 ہزار سے بڑھ گئی ۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 1 ہزار 19 افراد متاثر ہیں اور 6 ہزار 434 جاں بحق ہوچکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 3 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ میکسیکو میں دو لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور32 ہزار14 افراد جان کی بازی ہار کے ہیں۔

ایران میں دو لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور11 ہزار931 جاں بحق ہوچکے ہیں۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ  41 ہزار956افراد متاثر ہوچکے ہیں۔