امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی
کیپشن: پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں، امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کر دیا۔ یورپ کے بعد امریکا نے بھی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور یہ پابندی پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پرتشویش کے باعث لگائی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیا جانا ہے۔ پی آئی اے کی ہر قسم کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے اور اب پی آئی اے امریکا کے لئے اپنی پروازیں نہیں چلا سکے گی۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے پابندی عائد کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ای میل کی ہے، امریکا کے جو خدشات ہیں ان کو دور کریں گے اور امید ہے پی آئی اے میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے پائلٹ والا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔