پاکستان میں کورونا سے مزید 25 افراد انتقال کرگئے

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا وار تھم نہ سکے ، مزید 25 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 518 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 737 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 47 ہزار 528 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد رہی جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 9 لاکھ ، 69 ہزار 370 تک پہنچ گئی ۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کچھ اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 1.2 ریکارڈ کی گئی ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 1.2، فیصل آباد میں بھی0.3، ملتان میں 0.9 جبکہ شیخوپورہ میں 0.5 ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 99، راولپنڈی میں 77، ملتان میں 10 اور سیالکوٹ میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 206 نئے کیسز، ٹوٹل تعداد 347,553 ہو گئی ۔ اب تک صوبہ بھر میں 328,437 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8,311 رہ گئی ۔

گزشتہ روز لاہور میں 1 موت سمیت صوبہ بھر میں کل 7 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 10,805 ہو گئی ۔ 24 گھنٹوں کے دوران 17,196 ٹیسٹ کئے گئے۔ صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 5,792,674 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 99، راولپنڈی میں 77، ملتان میں 10 اور سیالکوٹ میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ فیصل آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، شیخوپورہ اور وہاڑی میں بالترتیب 2 دو مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بہاولنگر، بہاولپور، بھکر، چینوٹ، جہلم اور سرگودھا میں ایک ایک مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔