قطر نے فیملی اور سیاحتی ویزوں کا اعلان کردیا

قطر نے فیملی اور سیاحتی ویزوں کا اعلان کردیا
سورس: file photo

دوحہ: قطر نے ایک بار پھر فیملی اور سیاحتی ویزوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

میڈیا  رپورٹس کے مطابق قطر کی حکومت نے اہل خانہ اور سیاحوں کو  12 جولائی سے ملک میں داخلے کی اجازت دیتے ہوئے ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق قطر جانے والے افراد کو محکمہ صحت کی جانب سے عائد کردہ قواعد و ضوابط اور پالیسی پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔

وزارتِ داخلہ نے اس حوالے سے اعلان کیا کہ قطر آنے کے خواہش مند افراد ویزہ حصول کے لیے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

وزارتِ صحت کی جانب سے جمعرات کے روز اس حوالے سے گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو کورونا

 پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی دکھانی ہوگی جبکہ قرنطینہ کے حوالے سے مختلف ممالک کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اہل خانہ ، کاروباری شخصیات اور سیاحتی ویزوں کا اجرا کیا جائے گا جبکہ  خلیج تعاون کونسل کے اراکین ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے  لیے بھی ویکسین کی شرط لازمی کی گئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق وہ شہری جو بیرون ملک کا سفر کرنا چاہتے ہیں، انہیں بھی ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔