نیب نے رانا ثناءاللہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاری کر لی

نیب نے رانا ثناءاللہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاری کر لی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءرانا ثناءاللہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ضمانت منسوخی کیلئے اپیل تیار کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءرانا ثناءاللہ کی عبوری ضمانت کنفرم کی تھی اور اب قومی احتساب بیورو (نیب) نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن ٹیم نے راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیل تیار کر لی ہے جس میں راناثناللہ کوفریق بنایا گیا ہے اور اپیل میں رانا نثاءاللہ کے اثاثوں اور آمدن کا ذکر کرتے ہوئے ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ 
نیب کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانت کنفرم کی، راناثنااللہ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، اس لئے سپریم کورٹ ضمانت منظورکرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔