فٹبال یوروکپ کے فائنل کے ہزاروں ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف

فٹبال یوروکپ کے فائنل کے ہزاروں ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف
سورس: file photo

ویمبلے:فٹبال یورو کپ کے فائنل کے ہزاروں ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف ۔یوروکپ کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل کے ہزاروں ٹکٹس بلیک میں فروخت ہوچکے ہیں۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق مختلف ویب سائٹس پر فائنل میچ کی ٹکٹ کی قیمت میں ایک سو اسی گنا اضافہ ہواہے، فائنل میچ کی ٹکٹ کی اصل قیمت دو سو پچانوے پاؤنڈ ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فائنل میچ کا ایک ٹکٹ چالیس ہزار پاونڈ میں فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ یوئیفا کی سرکاری ویب سائٹ نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ یورو کپ فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ انگلینڈ نے یورو کپ کے سیمی فائنل میں ڈنمارک کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دیکر تاریخ رقم کی تھی، اسی فتح کے ساتھ یورو کپ میں انگلینڈ کا پچپن سال کا انتظار ختم ہوا، انیس سو چھیاسٹھ کے بعد انگلینڈ نے کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کےفائنل میں جگہ بنائی۔

انیس سو چھیاسٹھ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب انگلش ٹیم کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی، یورو کپ میں اس سے قبل انگلینڈ دو مرتبہ تیسری پوزیشن تک پہنچ پایا تھا۔

اب اتوار کو یورو کپ کا فائنل انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔