ملتان پولیس کی کارروائی، لڑکی کو تھپڑ مارنے والا ملزم گرفتار

Multan police operation, accused of slapping a girl arrested
کیپشن: فائل فوٹو

ملتان: ملتان کے علاقے تھانہ قطب پور میں لڑکی کو ہراساں اور تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی کینٹ ڈویژن کامران عمران خان کے مطابق ملزم کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم اسلام نگر ملتان کا رہائشی ہے جس نے تھانہ قطب پور کے علاقے میں گلی سے گزرتی ہوئی لڑکی کو ہراساں کیا تھا اور تھپڑ مار کر نیچے گرا دیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج ہے۔