نواز شریف کا بھارت نواز بیانیہ کشمیر کی جدوجہد ِ آزادی کی توہین ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

Shahbaz Gill,PMLN,Marryam Nawaz,Jalsa Azad Kashmir

اسلام آباد :ڈاکٹر شہباز گل نےمریم نواز کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا محترمہ جعلساز نے اس بار بھی جھوٹ اور فریب کا منتر پڑھنا شروع کر دیا،خود کو کشمیر کی بیٹی کہنے والی بتائیں غاصبینِ کشمیر انکے فیملی فرنڈز کیوں ہیں؟ خود کو کشمیر کا مخلص کہنے والے بتائیں کہ ہائی کمیشن کو بھارت کے بارے میں بات کرنے سے کیوں روکے رکھا؟مودی سے دوستانے نبھانے والے کشمیریوں کے مجرم ہیں۔

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے محترمہ کا اُسی خاندان سے تعلق ہے جن کے بڑوں کےغاصبین کشمیر کیساتھ فیملی تعلقات ہیں ،ای طرف کشمیر میں آبروئیں لُٹتی رہیں اور یہ ساڑھیوں کے تحفے لیتے رہے ،انہوں نے کہا میاں نواز کا بھارت نواز بیانیہ کشمیر کی جدوجہد ِ آزادی کی توہین ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا بھارتی بیانیے کا پاکستان میں پرچار کرنے والوں کے منہ کالے ہونے ہیں،آج نااہل لیگ کا اصل چہرہ پوری طرح قوم کے سامنے ہے،جنہیں الیکشن کیلئے امیدوار نہیں مل رہے وہ جیت کے نعرے مار رہے ہیں،آپکے 4 سابقہ وزراء پارٹی ٹکٹ منہ پر مار کر چھوڑ گئے،صدارتی مشیر اور رکن اسمبلی سمیت متعدد لوگ پارٹی چھوڑ گئے،آج جیت کے فلک شگاف نعرے مارنے والے کل دھاندلی کا متوقع رونا روتے پائے جائیں گے۔