پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ بھارتی وائرس قرار

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ بھارتی وائرس قرار
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : کورونا  کی چوتھی لہر کے آثار سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ خطرناک بھارتی ڈیلٹا وائرس کے کیسز پاکستان میں منظر عام  پر آنے لگے۔ یکم اگست سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔

این سی او سی نے  بھارتی وائرس سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی  ہے ۔ڈیلٹا وائرس انڈین وائرس ہے جس کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا وائرس پہ قابو پانے کے لئیے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

بھارتی وائرس کی وجہ سے ہندوستان نے لاکھوں اموات  کا سامنا کیا ۔این سی او سی نے ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا ہے ۔  موجودہ ایس او پیز کا شدت سے نفاذ 9 سے 19 جولائی تک یقینی بنایا جائے گا

عید الاضحی پر غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کیے لئیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر سیر و سیاحت پہ پابندی کا بھی امکان ہے.18 سال سے زائد عمر کے طلباء اور طالبات کے لئیے 31 اگست تک ویکسن لگوانا لازمی قرار دے دی گئی ہے۔  یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔