امریکی ڈالر 16 پیسے سستا، سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

امریکی ڈالر 16 پیسے سستا، سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
کیپشن: امریکی ڈالر 16 پیسے سستا، سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملکی زر مبادلہ بڑھنے کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 159 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے۔

f6857a4d30d9af5b0321355ebf22b0fa

گزشتہ روز ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، ملک کے بہترین دوست چین نے مزید پاکستان ایک ارب ڈالر دیئے تھے اور ورلڈ بینک نے بھی 44 کروڑ ڈالر دیئے تھے۔

دوسری جانب سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر گر کر ایک ہزار 800 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام کی قدر 515 روپے گراوٹ کے بعد 93535 روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا اور قیمتیں بالتتریب 1440 روپے اور 1234.56 روپے پر برقرار ہے۔