پاکستا نی باؤ لر وہاب ریاض انگلینڈ میں بڑی مشکل میں پھنس گئے 

Wahab Riyaz,PCB,Wahab Riyaz in England,Deport from England

کراچی :پاکستانی فاسٹ باؤ لر وہاب ریاض کو غلط ویزہ پر انگلینڈ جانا مہنگا پڑ گیا ،وہاب ریاض دی ہنڈرڈ بالز  ٹورنامنٹ کھیلنے انگلینڈ گئے تھے۔

نمائندہ نیو نیوز زاہد غفار کے مطابق قومی فاسٹ بائولر کو انگلینڈ سے وطن واپس بھیج دیا گیا ،وہاب ریاض غلط ویزے پر انگلینڈ گئے تھے ۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ لیگ میں شامل کیا گیا تھا ،وہ دی ہنڈرڈ بالز ٹورنامنٹ کھیلنے انگلینڈ گئے تھے۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ بہت جلد اپنا ویزہ صحیح کروا کر دوبارہ انگلینڈ جائینگے اور سیریز کا حصہ بنیں گے ۔