عمران خان کورونا سے زیادہ خطرناک ہے: مریم نواز

عمران خان کورونا سے زیادہ خطرناک ہے: مریم نواز
سورس: فائل فوٹو

نیلم : نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے ختم کرنے کی دھمکی دی گئی لیکن میں ڈرنے والی نہیں ہوں۔ عمران خان کورونا سے بھی زیادہ خطرناک ہے اللہ تعالیٰ عمران خان سے آپ کو محفوظ رکھے۔ 

نیلم ویلی میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  آپ کے ساتھ نعرہ لگانا چاہتی ہوں،بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔ جب وہ ٹرمپ سے مل کر واپس آیا تو کہا ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں۔ بعد میں پتہ چلا وہ ورلڈ کپ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈالنا تھا۔ کیا ایسے شخص کے ہاتھ میں زمام کار دینا چاہتے ہو جو کہتا تھا ٹرمپ ثالثی کرے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں میں سے کسی کو عہدے کا لالچ دیا جاتا ہے اور کسی کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے نوازشریف کو چور اور ڈاکو کہا جاتا ہے،عوامی نمائندے آج بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔ شاہ غلام قادر نے مسلم لیگ (ن) کا بھرپور ساتھ دینے کافیصلہ کیا۔  شاہ غلام قادر کو عمران خان کا پیغام آیا تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں۔ 

انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان کوروناسے بھی زیادہ خطرناک ہے اللہ تعالیٰ ان سے آپ کو محفوظ رکھے۔  دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو عمران خان جیسے عفریت سے نجات دے ۔ وعدہ کرتی ہوں آپ کے دکھ اور سکھ میں ہمیشہ ساتھ رہوں گی ۔ آپ لوگوں نے جس محبت کا مظاہرہ کیا اس سے آپ نے مجھے ساتھ جوڑ لیا ہے۔ 

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کو بھی آزادی نصیب ہوگی۔ ان شاء اللہ ایک روز مقبوضہ کشمیر کے زخموں پر بھی مرہم رکھا جائے گا۔  ایک دن ضرور آئے گا جب ہم مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ جیتیں گے۔  جتنا آپ نوازشریف اور مریم نواز سے پیار کرتے ہیں اتنا ہی ہم بھی کرتے ہیں۔ جس دن نااہل سلیکٹڈ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال آیا تو میرا دل رو رہا تھا۔ 

مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ میرے والد،دادا،دادی،نانا اور نانی بھی خالص کشمیری تھے۔ میرا آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے بھی خون کا رشتہ ہے۔ نوازشریف نے کہا تم کشمیر میں جاؤ وہاں تمہاری جان کو کوئی خطرہ نہیں۔  نوازشریف نے والد ہوتے ہوئے کہا مجھےتمہاری جان کی فکر ہے۔  مریم نواز نیلم کے اپنے بھائیوں پر بھروسہ کرتی ہے۔  مریم نواز کسی دھمکی سے نہیں ڈرتی۔مجھے ختم کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔  

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہاتھا ۔ اس شہ رگ کوعمران خان کاٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔   کشمیر کوجوشخص بھارت کی جھولی میں ڈال کر کہے میں کیاکرسکتا ہوں۔