ترکی نے دنیا کا جدیدترین اور مسلم دنیا کا پہلا ڈرون تیار کر لیا

Turkey’s Drone,Akıncı

انقرہ :مصنوعی ذہانت سے لیس مسلم دنیا کا پہلا ڈرون ترکی نے’’اکینسی ‘‘  تیار کر لیا، ٹیسٹ پرواز میں ڈرون  نے 7 ہزار 507 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

ضلع ’’کورلو‘‘ میں’’اکینسی‘‘ڈرون  نے   38 ہزار فٹ کی بلندی پر 25 گھنٹے 46 منٹ  تک مسلسل آزمائشی پروازکی۔

 مصنوعی ذہانت سے لیس یہ ڈرون قریب 1 ہزار کلو وزنی میزائل کے ساتھ  دشمن کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 ڈرونز کی تیاری میں ترکی نمبر ون کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے اور دنیا میں ان کی مانگ بڑھ گئی ہے، کئی ممالک ترکی کے اس جدید ڈرون کو خریدنے کے خواہشمند نظر آ رہے ہیں ۔