یورو کپ : فائنل کا ٹکٹ ایک کروڑ بتیس لاکھ سے زائد میں فروخت

یورو کپ : فائنل کا ٹکٹ ایک کروڑ بتیس لاکھ سے زائد میں فروخت
سورس: فائل فوٹو

لندن  : یورو کپ کا فائنل اتوار کو برطانیہ اور اٹلی کے درمیان  کھیلا  جا  رہا ہے۔  انگلینڈ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد فائنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت ایک کروڑ سے بھی زائد ہوگئی ہے۔

برطانوی اخبار  ڈیلی میل کے مطابق یوروکپ فٹبال فائنل میں ہزاروں ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف ویب سائٹس پرفائنل میچ کی ٹکٹ کی فروخت میں 180 گنا اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق میچ کے چار  ٹکٹ 60 ہزارپاؤنڈ (ایک کروڑ بتیس لاکھ اڑتالیس ہزار ایک سو چھیانوے)میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ میچ کے  ٹکٹ کی اصل قیمت 295 پاؤنڈ ہے۔ یوئیفا کی آفیشل ویب سائٹ پرمیچ کے تمام ٹکٹ گزشتہ ہفتے فروخت ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان یوروکپ فٹبال کا فائنل اتوار کو ومبلے میں ہوگا ۔ انگلینڈ کی ٹیم 55 برس کے بعد بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے جبکہ اس سے قبل انگلینڈ نے 1966 میں فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔