محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے ۔ جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں موجود ہے ، آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی ، بارشوں کا یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی توقع ہے ۔ سندھ اور بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

سندھ میں بھی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ آج بھی وقفے وقفے سے شام یا رات تک جاری رہ سکتا ہے ۔ مختلف علاقوں میں بارش کی شدت زیادہ رہے گی جس کے باعث کراچی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔

ادھر، این ڈی ایم اے نے بارش میں انتظامی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں