پنجاب حکومت کا قیدیوں کی سزاؤں میں 30 دن کی کمی کا اعلان

پنجاب حکومت کا قیدیوں کی سزاؤں میں 30 دن کی کمی کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 30 دن کی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے جیلوں میں موجود قیدیوں کیلئے 30 یوم کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ یہ کمی پاکستان پریزنز رولز 1978ءکے رول 216 کے تحت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سزاؤں میں کمی کی اس رعایت کا دہشت گردی، منشیات، زنا اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر اطلاق نہیں ہو گا۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ سزا میں کمی کے اعلان پر پنجاب بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں اور ان کے ورثاءنے خوشی کا اظہار کیا ہے اور وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں