سردار ایاز صادق نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

سردار ایاز صادق نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سردار ایاز صادق مستعفی ہو گئے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءعطاءتارڑ کا کہنا ہے کہ ایاز صادق حلقے میں ضمنی انتخاب کی وجہ سے مستعفی ہوئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہا ہوں، میں پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرتا رہوں گا۔

دوسری جانب عطاءتارڑ نے مزید بتایا کہ سردار ایاز صادق حلقے میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں الیکشن مہم میں حصہ لینے چاہتے ہیں اور اس وجہ سے ہی انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔ 
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و صوبائی وزیر اور خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خوجہ سلمان رفیق نے ذاتی مصروفیات کی بناءپر استعفیٰ دیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں