بھارت میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے والی لڑکی معجزانہ طور محفوظ رہی

 بھارت میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے والی لڑکی معجزانہ طور محفوظ رہی

ممبئی:کہتے ہیں "جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے"،یہ ضرب المثل اس وقت سچ ثابت ہو گئی جب  بھارت کے شہرممبئی میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے والی لڑکی معجزانہ طور محفوظ رہی ۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں ایک لڑکی ٹرین کی زد میں آ گئی لیکن حیرت انگیز طور پر اسے معمولی چوٹیں آئیں۔کانوں میں ائر فون لگائے، انیس سالہ پرتیکشا ناٹیکر نے ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کی لیکن سامنے آتی ٹرین دیکھ کر گھبرا گئی اور پلیٹ فارم پر نہ چڑھ سکی۔ 

اس نے بھاگ کر واپس جانے کی کوشش کی تو مارے خوف کے ٹرین کے سامنے ہی کھڑی رہ گئی اور ٹرین کی ٹکر سے منہ کے بل جا گری۔ لوگوں نے سوچا کہ وہ تو مر گئی لیکن ٹرین گزری تو وہ اٹھ کھڑی ہوئی، اسکے چہرے اور سر پر معمولی چوٹیں آئی تھیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔