پاکستانی نژاد برطانوی امیدواروں نے انتخابات میں ہلچل مچا دی

پاکستانی نژاد برطانوی امیدواروں نے انتخابات میں ہلچل مچا دی

لندن : برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جس میں اب تک کے نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی پہلے نمبر اور لیبر پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔

برطانوی انتخابات،کنزرویٹوپارٹی268نشستوں پرکامیاب،برطانوی انتخابات،لیبرپارٹی237نشستوں پرکامیاب۔سابق نائب وزیر اعظم بھی ہار گئے ۔

پہلے مرحلے میں پوسٹل ووٹوں اور دوسرے مرحلے میں پول ووٹوں کی گنتی کی جائے گی جب کہ تیسرے مرحلے میں ووٹوں کی تعداد، ٹرن اوور اور جیتنے والے کا اعلان کیا جائے گا۔

لیبر پارٹی کےپاکستانی نژاد عمران حسین بریڈ فورڈ سے کامیاب ہوگئے ۔  

لیبر پارٹی کی پاکستانی نژاد رکن شانہ برمنگھم سے کامیاب ہو گئی ۔

لیبر پارٹی کی پاکستانی نژاد یاسمین قریشی نے بولٹن میں میدان مار لیا ۔

لیبر پارٹی کی پاکستانی نژاد ناز شاہ بریڈ فورڈ سے کامیاب ہونے والی امیدوار ہیں ۔

لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد افضل خان مانچسٹر سے کامیاب ہو گئے 

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے فوری بعد ایگزیٹ پول کے نتائج بھی سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو 314 نشستیں، لیبرپارٹی کو266،ایس این پی کو34 اور لبرل ڈیموکریٹس کو 14 نشستیں مل سکتی ہیں۔

ایگزیٹ پول کے نتائج سامنے آنے کے فوراً بعد برطانوی پاونڈ کی قدر میں 1.5 فیصد کمی دیکھی گئی۔