پاکستان کو آج شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل جائے گی

پاکستان کو آج شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل جائے گی

آستانہ: قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں آج پاکستان کومستقل رکنیت دی جائے گی۔ جبکہ وزیراعظم نوازشریف ، افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق  یہ ملاقات افغان حکومت کی درخواست پر کی جارہی ہے۔  روسی صدرولادی میر پوٹن ، منگولیا کے صدر ،اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت کئی اہم سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم آستانہ میں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور دیگر سربراہان کے ہمراہ اسٹالوں کا دورہ بھی کریں گے۔ آستانہ میں ایس سی اوکی سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس اوردستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گےجس کے بعد پاکستان کو ایس سی او کی مکمل رکنیت بھی دی جائے گی ۔ جب کہ وزیراعظم آج کانفرنس کی سائیڈ لائن پر روسی صدرولادی میر پوتن، منگولیا کے صدر ،افغان صدر اشرف غنی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت کئی اہم سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مصنف کے بارے میں