آئی فون کے ہیڈفونز میں اضافی سوراخ ہونے کی انتہائی حیران کن وجہ سامنے آگئی

 آئی فون کے ہیڈفونز میں اضافی سوراخ ہونے کی انتہائی حیران کن وجہ سامنے آگئی

لاہور: ایپل ایئر پوڈز ہیڈفونز میں ایکسٹرا سوراخ کی موجود گی کی بالآخروجہ سامنے آگئی ،  یہ سوراخ فالتو  نہیں بلکہ ایک خاص مقصد کیلئے دیئے گئے ہیں،جو آپ کے میوزک ساؤنڈ کو بہترین بنانے کیلئے بنائے گئے ہیں۔


تفصیل کے مطابق ہیڈ فونز میں مائیکرو سپیکر موجود ہوتا ہے جو آواز کو ارتعاش کی صورت میں باہر کرتا ہے ۔ یہ ارتعاش سپیکر میں پیدا ہوتا ہے لیکن جگہ کی کمی کی وجہ سے اس میں مشکل پیدا ہوتی ہے ۔یہ سوراخ ہوا کو اندر لے جانے کیلئے بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے سپیکرز کو حرکت کرنے کیلئے زیادہ جگہ ملتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔