کراچی:بلدیاتی نمائندوں اپنے حقوق کے لیے کمر کس لی،میئر کے ہمراہ احتجاج

کراچی:بلدیاتی نمائندوں اپنے حقوق کے لیے کمر کس لی،میئر کے ہمراہ احتجاج

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کی سربراہی میں بلدیاتی نمائندوں کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج جاری ہے۔ بلدیاتی نمائندے صوبائی بجٹ سے ناخوش ہیں  اور  سندھ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

میئر کراچی وسیم اختر کی سربراہی میں بلدیاتی نمائندے سندھ اسمبلی کے باہر بجٹ کے خلاف اھتجاج کے لئے جمع ہو گئے ہیں ،بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف شدید اجتجاج اور نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ سندھ اسمبلی کی گلی کے دونوں مرکزی دروازوں کو بند کر دیا گیا ہے ،پولیس نے احتجاج کے لئے جمع ہونے والی خواتین کونسلرز کو بھی ریڈ زون سے باہر نکال دیا ہے اور کبوتر چوک سے سندھ اسمبلی جانے والے راستے بند کر دئیے ہیں۔

میئر کراچی وسیم اختر کی سربراہی میں بلدیاتی نمائندون نے سندھ اسمبلی کی جانب مارچ  کیا،بلدیاتی نمائندے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کے لیے اکھٹے ہوئے اور حکومت سندھ کیخلاف احتجاج کیا۔دوسری  جانب  پولیس کی بھاری نفری نے ایم کیو ایم کی خواتین کو منشتر کر دیا، سندھ اسمبلی جانے والے راستے بھی  بند کر دئیے۔  بلدیاتی نمائندوں نے سندھ اسمبلی کے باہر نعرے بازی اور شدید اجتجاج کیا۔ تاہم اب بھیپولیس کی بھاری نفری سندھ اسمبلی اطراف موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں