قطر میں 59دہشت گرد شخصیات اور12 اداروں کی فہرست جاری

قطر میں 59دہشت گرد شخصیات اور12 اداروں کی فہرست جاری

ابوظہبی:سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے مشترکہ طور پر 59 شخصیات اور 12 اداروں پر دہشت گردی کے لئے سرمایہ اور قطر سے امداد لینے کا الزام عاید کرتے ہوئے ان پر پابندی لگا دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے کے عزم کی خاطر متحد ہیں تاکہ اسے سرمایہ فراہم کرنے والے سوتے بند کئے جا سکیں اور انتہا پسند خیالات ونظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے دہشت گردی کی ترویج کی تشہیر کرنے والے ذرائع کو ناکام بنا سکیں۔
سنہ 2013 کو ریاض میں طے پانے والے اعلامیہ پر عمل درآمد کی مسلسل درخواستوں اور رابطوں سے قطر اغماص برتتا چلا آ رہا ہے۔ نیز دوحہ نے اعلان ریاض پر عمل کے لئے طے پانے والے طریقہ کار اور 2014 میں طے پانے والے ضمنی معاہدے کو درخو اعتناءنہیں جانا۔نتیجتاً چار ریاستوں نے 59 شخصیات اور 12 اداروں کو ممنوعہ دہشت گردوں کی فہرستوں میں شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس فہرست میں اضافہ وقتا فوقتا کیا جاتا رہے گا۔پابندیوں کا شکار بننے والے اکثریتی اداروں کا تعلق قطر سے ہے جو بقول بیان دوحہ کی دوہری پالیسی کا مظہر ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔