پابندیوں کے باوجود اپنی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں کریں گے،قطرکا عندیہ

پابندیوں کے باوجود اپنی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں کریں گے،قطرکا عندیہ

دوحہ:قطر نے عندیہ دیا ہے کہ متعدد عرب ممالک کے ساتھ جاری کشیدگی پر وہ اپنی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ شیض محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ وہ بڑھتے ہوئے بحران کے حل کے لیے سفارتی کاری کو ترجیح دیں گے اور اس مسئلے کا کوئی عسکری حل موجود نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کا پلیٹ فارم نہیں دہشت گردی کا نہیں۔ اس تنازعے سے تمام خطے کے استحکام کو خطرہ ہے۔قطری وزیر خارجہ کے کا کہنا تھا کہ ہم پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں، اور کبھی بھی اپنی آزاد خارجہ پالیسی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے قطر کو خوراک اور پانی کی فراہمی کے لیے تین بندرگاہوں کے استعمال کی پیش کش کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ پیش کش تاحال قبول نہیں کی ہے۔شیخ محمد کا کہنا تھا کہ وہ قطر نے اس سے پہلے کبھی اس قسم کی صورتحال کا سامنا نہیں کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔