کلبھوشن یادیوکی سزا،پاکستانی اوربھارتی وفودکی عالمی عدالت انصاف کے صدرسے ملاقات

کلبھوشن یادیوکی سزا،پاکستانی اوربھارتی وفودکی عالمی عدالت انصاف کے صدرسے ملاقات

دی ہیگ:بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے معاملے پرپاکستانی اور بھارتی وفود نے عالمی عدالت انصاف کے صدر سے ملاقات کی۔اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیاہے کہ پاکستانی وفد کی قیادت اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کی۔اٹارنی جنرل نے کلبھوشن معاملے کی جلد سماعت کی استدعاکی۔

انھوں نے اٹارنی جنرل کی عالمی عدالت انصاف سے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی استدعا بھی کی۔اٹارنی جنرل کاکہناتھاکہ بھارتی درخواست میں کلبھوشن یادیو کی رہائی اور بریت مانگی گئی۔ اٹارنی جنرل نے مزید کہاکہ 18 مئی کو عدالت نے دائرہ اختیار یا میرٹس پر کوئی فائنڈنگ نہیں دی۔بھارت آئی سی جے میں اپنی درخواست میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

اٹارنی جنرل نے بتایاکہ آئی سی جے دائرہ کار،میرٹس پر پاکستانی دلائل پر مکمل سماعت میں غور ہوگا۔ انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان واضح کرچکاہے کہ بھارت عدالت انصاف سے کلبھوشن کی رہائی نہیں لے سکتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔