کراچی: ٹریفک حادثے میں تین بچے اور ایک خاتون جاں بحق

کراچی: ٹریفک حادثے میں تین بچے اور ایک خاتون جاں بحق

کراچی: حیدر آباد سے کراچی سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاون کے قریب مسافر وین اورٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں تین بچے اور ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔


جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت آمنہ بی بی اور دو بچوں کی شیزان اور گلزار کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں رضیہ،نور بی بی، امینہ، یاسمین، حمیدہ، جنت بی بی اور دیگر کے نام شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ہائی ایکس وین کاٹھوڑ سے ملیر سٹی جا رہی تھی۔ حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ پولیس نے تحقیقات کے لئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں