پاکستانی عوام کی اکثریت کرپشن کو ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں،گیلپ سروے

پاکستانی عوام کی اکثریت کرپشن کو ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں،گیلپ سروے

اسلام آباد:  پاکستانی عوام کی اکثریت کرپشن کو ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ گیلپ اور گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کے تازہ ترین سروے کے مطابق ہر 10 میں سے آٹھ پاکستانی کرپشن کو ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ اس حوالے سے ملک بھر کے مختلف علاقوں کے مرد و خواتین سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کرپشن پاکستان کو پسماندگی کی طرف لے جا رہی ہے؟ جس کے جواب میں 79 فیصد افراد نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ملک میں ترقی نہیں ہو رہی اور پاکستان پسماندگی کی طرف جا رہا ہے۔

یہی سوال سروے کے دوران جب 18 سے 30 سال کی عمر کے افراد سے کیا گیا تو 91 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اس سے متفق ہیں کہ کرپشن پاکستان کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔

مصنف کے بارے میں