دہشت گردی ، ایران نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

دہشت گردی ، ایران نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران نے جو کچھ بویا تھا ،اب وہی کاٹ رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اپنی ٹوئیٹ میں کہاکہ ہم ایران میں دہشت گردی کے حملوں میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں پر افسردہ ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس بات پر زوردیتے ہیں کہ جو ریاستیں دہشت گردی کی پشتیبان ہیں ،وہ جس برائی کو پروان چڑھاتی رہی ہیں،اب اسی کا شکار ہوسکتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔