چینی کی فی کلو قیمت 55روپے سے کم کرکے53روپے کلومقرر

چینی کی فی کلو قیمت 55روپے سے کم کرکے53روپے کلومقرر

اسلام آباد: رمضان المبارک میں چینی پر عوام کو مزید ریلیف دے دیا،ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں کمی کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دو روپے سستی ہوکر 53روپے فی کلو کردی گئی۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹور پرفی کلو 55 روپے فروخت ہونے والی چینی پر رمضان المبارک میں مزید دو روپے کمی کردی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹور کے زونل منیجر محمد ریاض کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 55روپے سے کم کرکے53روپے کلومقررکردی گئی۔نئی قیمت کا اطلاق تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پرشروع ہوگیا ہے۔رمضان پیکج کے تحت حکومت فی کلو چینی پر 5روپے کی سبسڈی فراہم کررہی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹور حکام کا کہنا ہے کہ چینی وافرمقدار میں اسٹورزپر موجود ہے عوام باآسانی خرید سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں