اسٹار فٹبالر میسی ہوٹل کے کاروبار سے منسلک ہو گئے

اسٹار فٹبالر میسی ہوٹل کے کاروبار سے منسلک ہو گئے

بارسلونا: اسٹار فٹ بالر  لیونل میسی ہوٹل کے کاروبار سے منسلک ہو گئے ہیں۔ میسی نے بارسلونا کے ساحل سمند ر پر دو کروڑ 60 لاکھ پاونڈز کا ہوٹل خرید لیا۔ معروف شخصیات کا کاروبار سے منسلک ہونا نئی بات نہیں ہے۔ کرسٹیانا رونالڈو کے بعد اب ارجنٹینا اور بارسلونا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی بھی اس روایت کا حصہ بن گئے ہیں۔

انہوں نے بارسلونا سے 40 کلو میٹر دور ساحل سمندر پر فور اسٹار ہوٹل خریدا ہے جس کی مالیت 2 کروڑ 60 لاکھ پاونڈز بتائی جا رہی ہے۔

میسی کا یہ ہوٹل خوب صورت قدرتی مناظر پیش کرتا ہے۔ میسی نے ہوٹل اور اپارٹمنٹس میں سرمایہ کاری کے لیئے کمپنی بنائی ہوئی ہے۔

 

ادھر امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے سو امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پرتگالی سٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو نے دنیا کے امیر ترین سپورٹس مین کا اعزاز برقرار رکھا۔ فوربز میگزین کی سالانہ فہرست کے مطابق ریال میڈرڈ کے 32 سالہ فارورڈ مسلسل دوسرے سال ہائی پیڈ سپورٹس پرسن رہے جن کی کمائی 50 لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر 93 ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔

امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی لی برون جیمز 86 اعشاریہ دو ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جو ٹیکس چوری پر مقدمات کا سامنا کر رہے۔ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی 80 ملین ڈالرز کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ سوئٹزر لینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر 64 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی نہ صرف اس فہرست میں واحد بھارتی بلکہ اکلوتے کرکٹر بھی ہیں وہ 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے اثاثوں کیساتھ 89 ویں نمبر پر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں