بھارتی افواج سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کررہی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

بھارتی افواج سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کررہی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

باغ:  وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر ،کیانی سیکٹر اور لیپہ میں بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کررہی ہے اور سول آبادی پر فائرنگ کرنا اس کا بذدلانہ فعل ہے۔ بلا جواز سول آباد ی پر فائرنگ عالمی قانون کی اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی اداروں کو بھارتی افواج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کا فی الفور نوٹس لینا چاہیے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں ہونگے ۔


انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مکار اور غاصب ملک ہے جو کشمیر یوں کو حق خودارادیت دینے کے بجائے مقبوضہ کشمیر میں آئے روز ظلم و بربریت کی نئی داستانیں راقم کر رہا ہے لیکن کشمیر ی عوام کا جذبہ حریت اسی طرح روز بروزبڑھ رہا ہے جس سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے ۔

نیوویب ڈیسک< News Source