بھارت کی شکست میں ”انو شکا “ کا ہاتھ ۔تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

بھارت کی شکست میں ”انو شکا “ کا ہاتھ ۔تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

برمنگھم : بھارتی بیسٹمین وریندر سہواگ کے گیدڑبھبھکی کے بعد جو حال سری لنکا نے بھارت کا کیا وہ شاید بھارتیوں کو مدتوں یاد رہے گا۔
سری لنکا کو بجھی ہوئی ماچس کی ڈبیا سمجھنے والے ویرو کی عقل ٹھکانے آگئی ۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس جیت کے چرچے تو ہورہے ہیں تاہم ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے میچ کے دوران ایسی لی گئی تھی جب سر لنکن بیسٹمین دھنوشکا جس کے نام کے حجے ”Danushka“ بنتے ہیں ۔ مگر سوشل میڈیا صارفین نے دھنوشکا کا ”D“ ہٹا کر ”انوشکا “ لکھ دیا ۔
سوشل میڈیا صارفین نے ناصرف اس سری لنکن کھلاڑی کی تعریف کی بلکہ اکثر نے تو اسے انوشکا لکھا ۔ایک صارف نے لکھا کہ ”یہ انوشکا نہ ہوتی “ تو انڈیا جیت جاتا“۔ ایک نے لکھا کہ دھنوشکا نے ویرات کو انوشکا کی یاد دلا دی جس کے بعد ویرات صفرپر آوٹ ہوا اور بھارتی ٹیم سے کچھ نہ ہو سکا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔