جمشید دستی کے طلب کرنے پر پروڈکشن آرڈرجاری کریں گے، سپیکر قومی اسمبلی

جمشید دستی کے طلب کرنے پر پروڈکشن آرڈرجاری کریں گے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جمشید دستی کو بند نہر کھولنے کے معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے‘ اگر وہ پروڈکشن آرڈر طلب کریں گے تو ہم جاری کریں گے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خورشید شاہ کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ کا جواب دیتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ جمشید احمد دستی گزشتہ روز گرفتار ہوئے۔ کسی رکن کی گرفتاری سے قبل اجازت لینا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر نہر کی بندش کے معاملے پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ اگر وہ پروڈکشن آرڈر طلب کریں گے تو ہم جاری کردیں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سپیکر خود بھی پروڈکشن آرڈر جاری کر سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔