پیمرا نے کیو موبائیل' ای ون'کے اشتہار پر پابندی عائد کر دی

پیمرا نے کیو موبائیل' ای ون'کے اشتہار پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے نجی ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے موبائل فون کے اشتہار پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی کیو موبائل 'ای ون'کے اشتہار پر لگائی گئی ہے جس میں فہد مصطفیٰ کو بطور ماڈل دکھایا گیا ہے۔ ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے اشتہارات کی مانیٹرنگ کے دوران پیمرا کے مشاہدے میں آیا ہے کہ مذکورہ اشتہار میں ایسا مواد نشر کیا جارہا ہے جو ناشائستہ اور اخلاقیات کے عمومی قابلِ قبول معیارات کے برعکس اور پیمرا قوانین کی بیشتر شقوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

لہٰذا پیمرا آرڈیننس 2002(ترمیمی ایکٹ 2007) کی دفعہ 27(a)کے تحت 'کیو موبائل ای ون' کے اشتہار پر مورخہ 10جون 2017ء بروز ہفتہ شام 6بجے سے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلوں کے خلاف پیمرا آرڈیننس 2002 (ترمیمی ایکٹ 2007) کی سیکشن29اور 30کے تحت کاروائی کی جائیگی۔

آپ بھی اشتہار دیکھیں

مصنف کے بارے میں