صدر آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا بجٹ اجلاس 15جُون کو طلب کر لیا

صدر آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا بجٹ اجلاس 15جُون کو طلب کر لیا

مظفرآباد : صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے قانون سازاسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا بجٹ اجلاس 15جُون2017ء بروزجُمعرات 11:00 بجے دن لاجنگ ہال اسمبلی ہاسٹل مظفرآباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر کریں گے۔ وزیر خزانہ حکومت آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی اجلاس میں نظر ثانی میزانیہ سال 2016-17 و تخمینہ میزانیہ سال 2017-18 ترقیاتی و غیر ترقیاتی پیش کریں گے۔

16تا 18جُون وقفہ ہو گا۔ جبکہ 19تا 21جُون کو نظر ثانی میزانیہ و تخمینہ میزانیہ (ترقیاتی و غیر ترقیاتی ) پر عام بحث ہو گی۔ 22جُون کو نظر ثانی میزانیہ و تخمینہ میزانیہ پر مطالبات زر اور تحاریک تخفیف زر (اگر کوئی ہوں) پر بحث و رائے شُماری ہو گی۔ قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے انتظامات فائنل کر لیئے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت کا یہ پہلا تاریخی بجٹ ہو گا جس میں ترقیاتی بجٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں