شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات

آستانہ: شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان کانفرنس ہال میں دو سے تین منٹ تک ملاقات ہوئی,  دونوں وزراء اعظم نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور  ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے سے گفتگو   کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں وزراء اعظم کے درمیان 25 دسمبر  2015ء کو آخری مرتبہ ملاقات ہوئی تھی جب نریندر مودی وزیراعظم نواز شریف سے ملنے جاتی عمرہ لاہور آئے تھے تاہم جمعہ کے روز جب ایس سی او کا آستانہ میں اجلاس شروع ہو رہا تھا اس موقع پر جب تمام ممالک کے سربراہان کانفرنس ہال میں پہنچے تو وہاں پر دونوں وزراء اعظم نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی۔دونوں وزراء اعظم کے درمیان دو سے تین منٹ گفتگو جاری رہی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نریندر مودی نے میاں محمد نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کا آپریشن ہوا تھا اب آپ کی طبیعت کیسی ہے جس پر میاں محمد نواز شرریف کا کہنا تھا کہ کافی بہتر ہوں۔دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کے اہلخانہ کی خیریت دریافت کی جبکہ کانفرنس کے دوران دونوں وزراء اعظم کے درمیان دو نشستوں کا فاصلہ تھا۔

مصنف کے بارے میں