ایران نے قطر کو اپنی بندرگاہ استعمال کرنے کی پیشکس کر دی

ایران نے قطر کو اپنی بندرگاہ استعمال کرنے کی پیشکس کر دی

تہران:سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والے بحران کے باعث ایران نے قطر کو مدد فراہم کرنے کے لیے اپنے تین پورٹ کے استعمال کی پیشکش کردی ۔امریکی اخبار کے مطابق خلیخی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی میں قطر کو الگ تھلگ کیے جانے کے بعد ایران نے مدد فراہم کرنے کی غرض سے اپنے 3 پورٹ استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے۔
رپورٹ میں قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے حوالے سے کہا گیا کہ دوحہ تمام ضروری اشیاءدرآمد کرنے کے قابل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کامیابی اور ترقی پسندی کے باعث الگ تھلگ کیا گیا، ہمارا پلیٹ فارم امن کے لیے ہے جنگ کے لیے نہیں۔
قطر اپنی تمام ضرورت کے اشیاءدرآمد کرتا ہے لیکن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جن ممالک نے اس پر پابندی لگائی ہے ان سے صرف 16 فیصد کھانے کی اشیاءدرآمد کی جاتی تھیں۔انھوں نے کہا کہ یہ تمام اشیاءقابل تبدیل ہیں اور انھیں ایک دن میں تبدیل کیا جاسکتا ہے، قطری اپنا معیار زندگی ہمیشہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔