ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید طوفان، درابن سمیت دیگر  دیہاتوں میں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں

 ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید طوفان، درابن سمیت دیگر  دیہاتوں میں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید طوفان ،درابن سمیت دیگر دیہاتوں میں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ،بجلی کے 66کے وی کے دو ٹاورز گرنے سے درابن ، گومل یونیورسٹی اور درازندہ کے تین فیڈرز سے بجلی غائب ہوگئی، ڈیرہ شہر اور ڈیال روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی کا بریک ڈائون رہا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید طوفان کے باعث درابن سمیت دیگر دیہاتوں میں کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور شمسی پلیٹس بھی ہوا میں اڑ گئیں، طوفان کے باعث ڈیرہ شہر ،ڈیال روڈ اور دیگر علاقوں میں پانچ گھنٹے بجلی کا بریک ڈائون رہا، طوفان کے باعث درابن میں 66کے وی کے دو ٹائورز بھی گر گئے جس سے گیارہ کے وی کے درابن فیڈر،  گیارہ کے وی کے گومل یونیورسٹی فیڈر اور گیارہ کے وی کے درازندہ فیڈر کی بجلی منقطع ہو کر رہ گئی۔

بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے پیسکو کی طرف سے کام کا آغاز کر دیا گیا تھا تاہم آخری اطلاعات تک ان علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہوسکی تھی۔

مصنف کے بارے میں