امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے کومی کے الزمات مسترد کر دیئے

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے کومی کے الزمات مسترد کر دیئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے جو انہوں نے امریکی سینیٹ کی کمیٹی کے ارکان کے سامنے اپنے حلفیہ بیان میں عائد کئے ہیں۔ غیر ملکی خبررسان ادارے کے مطابق جیمز کومی کی جانب سے سینیٹ میں صدر کے خلاف عائد کیے گئے الزامات کے جواب میں ٹرمپ کے وکیل مارک کیسوز نے کہا کہ صدر نے 2016 ءمیں انتخابی عمل میں ممکنہ روسی مداخلت سے متعلق تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔
صدر ٹرمپ کے وکیل کا کہنا ہے کہ جیمز کومی اس بارے میں راز افشاں کرتے رہے ہیں اس لیے خود ان کی تفتیش ہونی چاہیے۔ ایف بی آئی کے سابق سربواہ جیمز کومی سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جس میں ان سے ان کی برطرفی کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔اس کیمٹی کے سامنے کومی نے کہا کہ روس نے گذشتہ برس کے امریکی انتخابات میں مداخلت کی تھی۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے جیمز کومی کو ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔ مبینہ طور پر انھوں نے یہ اقدام اس وقت اٹھایا جب جیمز کومی نے روسی مداخلت کے حوالے سے تفتیش روکنے سے انکار کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔