سلمان خان نے ایک بار پھر راحت فتح علی خان کی خدمات حاصل کر لیں

ممبئی : بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے اپنی آئندہ فلم ”ٹیوب لائٹ “ کیلئے راحت فتح علی خان کی آواز میں گانا ’تنکا تنکادل میرا‘ ہے ریکارڈ کرا دیا۔ راحت فتح علی خان سلمان خان کیلئے نے سب سے پہلے فلم ’میں اور مسز کھنہ‘میں گانا گایا تھا، یہ گانا ’ربا‘2008ءمیں ریلیز ہوا تھا۔

اگلے ہی سال سلمان کی فلم’لندن ڈریمز‘ میں بھی راحت کی آواز تھی لیکن ان کے دوست اجے دیوگن کیلئے، اسی سال فلاپ فلم ’ویر‘ کے سپر ہٹ گانے ’سریلیوں انکھیوں والے‘نے دھوم مچادی، یہ گانا نہ صرف سپر ہٹ ہوا بلکہ موسیقی کے استادوں نے بھی اسے بڑا پسند کیا۔سن 2010ء میں’دبنگ‘ نے سلمان کا کیریئر ہی بدل دیا ،سلمان کی سو کروڑ کی پہلی فلم میں راحت کے گانے ’تیرے مست مست دو نین‘ میں سلمان پر راحت کی ا?واز خوب جچی، دبنگ کے بعد سلمان کی ’ریڈی’ میں بھی راحت فتح علی کا گانا ’میری ادا بھی‘ تھا۔
سال2011ءمیں ہی ’باڈی گارڈ‘ کے گانے ’تیری میری میری تیری‘ سے دونوں نے سب کو اپنا دیوانہ بنایا ، یہ گانا فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد بھی ہواتھا، اگلے سال سلمان ’دبنگ2‘ لائے، اس فلم میں راحت کے گانے ’دغا باز رے‘ نے چارٹس پر سب کو اپنا فین بنایا۔مسلسل چار سپر ہٹ گانوں اور فلموں کے بعد ایک لمبا وقفہ آیا، سلمان کی ایک تھا ٹائیگر، جے ہو اور کِک راحت کے گانوں کے بغیر ریلیز ہوئیں۔
دونوں پھر ایک ساتھ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ میں ہوئے، جس کے بعد ٹیوب لائٹ میں دونوں کے سپر ہٹ گانوں کی دوسری ہیٹ ٹرک ہوجائے گی۔راحت پاکستان کے وہ پہلے فنکار ہیں جنہوں نے بھارتی فلم فیئرایوارڈ جیتا،انہیں فلم ’عشقیہ‘ کے گانے ’دل تو بچہ ہے جی‘ کیلئے یہ اعزاز دیا گیا تھا۔راحت کے بعد پاکستانی راک اسٹار فواد خان نے فلم خوبصورت کیلئے بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ جیتا، راحت کا ہی ویڈیو سانگ ’ملنا بھی ضروری تھا‘ بالی وڈ کی تاریخ کا پہلا غیر فلمی گانا ہے جس نے یو ٹیوب پر 20کروڑ سے زیاہ ہٹس حاصل کی ہیں۔