گیارہ مہینوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 17.5 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

 گیارہ مہینوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 17.5 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

کراچی:  بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال17 کےپہلے گیارہ مہینوں (جولائی تا مئی) میں 17463.62 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 17843.68 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔


مئی 2017ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1867.34 ملین ڈالر تھی جو کہ اپریل 2017ء کے مقابلے میں 21.36 فیصد زیادہ اور مئی 2016ء کے مقابلے میں 3.77فیصد زائد ہے۔

بلحاظ ملک مئی 2017ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب514.5 ملین ڈالر، 427.25 ملین ڈالر، 248.88 ملین ڈالر، 239.2 ملین ڈالر، 209.95 ملین ڈالر اور 51.19 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ مئی 2016ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 547.77 ملین ڈالر، 380.74 ملین ڈالر،202.1 ملین ڈالر،240.62 ملین ڈالر، 216.71 ملین ڈالر اور41.6ملین ڈالر تھیں۔

مئی 2017 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر176.37 ملین ڈالر رہیں جبکہ مئی 2016 میں ان ملکوں سے 169.85 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

نیوویب ڈیسک< News Source