خلیجی ممالک قطر کی طرف سے جواب کے منتظر

دبئی:قطر کشیدگی کو کم کرنے کیلئے امیرکویت ان دنوں عرب ممالک کے راہنماو¿ں سے ملاقات میں مصروف ہیں ۔انہوں نے گزشتہ روز سعودی فرمانروا سے مذاکرات کے بعد متحدہ عرب امارات کے راہنماو¿ں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سمیت دیگر راہنماWں نے بھی شرکت کی ،جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دوروں کے بعد اب امیر کویت کا مذاکرات کیلئے قطر کا دورہ متوقع ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر کویت نے منگل کے دن سعودی شا ہ سلمان بن عبدلعزیز سے بھی کشیدگی کے حل کیلئے ملاقات کی۔اس ملاقات میں سعووی فرمانروا کیساتھ دیگر سعودی وزیروں نے بھی شرکت کی۔

خلیجی ممالک قطر کی طرف سے جواب کے منتظر

دبئی:قطر کشیدگی کو کم کرنے کیلئے امیرکویت ان دنوں عرب ممالک کے راہنماؤں سے ملاقات میں مصروف ہیں ۔انہوں نے گزشتہ روز سعودی فرمانروا سے مذاکرات کے بعد متحدہ عرب امارات کے راہنماو¿ں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سمیت دیگر راہنماؤں نے بھی شرکت کی ،جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دوروں کے بعد اب امیر کویت کا مذاکرات کیلئے قطر کا دورہ متوقع ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر کویت نے منگل کے دن سعودی شا ہ سلمان بن عبدلعزیز سے بھی کشیدگی کے حل کیلئے ملاقات کی۔اس ملاقات میں سعووی فرمانروا کیساتھ دیگر سعودی وزیروں نے بھی شرکت کی۔
سعودی وزیر خارجہ عدل الجبیرکا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پرقطر کے جوا ب کی منتظر ہیں۔انھوںنے مزید کہا کہ قطر ہمارا برادر ملک ہے اور ہمارے یہ اقدامات محض قطر کو دہشتگردوں کی حمایت سے دور کرنے ، خطے میں امن و استحکام کی یقین دہانی کرانے اوراِسے راہ راست پر لانے کیلئے ہیں۔ قطر بہت عرصہ سے کچھ دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کر رہا ہے۔ماضی میں بھی قطر کے ان اقدامات شدید مذمت جا چکی ہے اور تب قطر کے خلاف ایسے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے کیونکہ تب انھیں گلف کارپوریشن کونسل کی مناسب حمایت نہیں حاصل تھی۔