امریکہ ، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے،شاہ محمداویس نورانی

امریکہ ، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے،شاہ محمداویس نورانی

لاہور:  جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کو بڑا میدان جنگ بنانے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ امریکہ ، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ ایران سعودی کشیدگی پاکستان پر بھی اثر انداز ہورہی ہے۔ 

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ پندرہ برسوں میں پاکستان کے سات ہزار فوجی اور ساٹھ ہزار شہری دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہوئے لیکن اس کے باوجود عالمی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت کو بے نقاب کرنے کیلئے دنیا بھر کے تمام ممالک میں پارلیمانی وفود بھیجے۔ کنٹرول لائن پر بھارت مسلسل اشتعال انگیزی کررہا ہے۔ امریکہ مسلم ممالک کو لڑا کر کمزورکررہا ہے۔ امت مسلمہ قیادت کے فقدان کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاض اور تہران کشیدگی نے عملی تصادم کی شکل اختیار کرلی تو پاکستان کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ اس لئے پاکستان ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرے۔ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں