کوئی شک نہیں کہ شریف خاندان کرپشن میں کمال کی مہارت رکھتا ہے،سینیٹر سعیدغنی

کوئی شک نہیں کہ شریف خاندان کرپشن میں کمال کی مہارت رکھتا ہے،سینیٹر سعیدغنی

اسلام آباد:  پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے حسین نواز کی میڈیا سے گفتگو جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو ہمارے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے گا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سند یافتہ چور واقعی ثبوت نہیں چھوڑتے مگر پھر بھی پکڑے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ شریف خاندان کا کاروبار میں تو خسارہ ہوتا رہا مگر جناتی معاشی ترقی کرتا رہا اور بیرون ملک اثاثے بناتا رہا۔لندن کی قاضی فیملی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ شریف خاندان نے اسحاق ڈار کے ذریعے ہمارے جعلی اکاؤنٹ کھلوائے اور جعل سازی سے دولت بیرون ملک کرتے رہے۔

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ شریف خاندان کرپشن کی کمال کی مہارت رکھتا ہے جیسے حال ہی میں نندی پور پاور پروجیکٹ میں کرپشن کا ریکارڈ جلا کر ثبوت مٹانے کی کوشش کی ہے اور اس طرح اقتدار میں آتے ہیں گردشی قرجوں کی ادائیگی کی آڑ میں قومی خزانے سے 480ارب روپے نکلوائے۔ اس رقم کا بڑا حصہ کس کو دیا گیا اس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

مصنف کے بارے میں