بحرین نے قطری حکام کو پالیسیوں پر نظر ثانی کی تجویزدیدی

جدہ: شاہ بحرین حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے سعودی حکام کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین نے عرب شناخت ،بقائے باہمی ، دین ، اپنی بقا اور اپنے ہمسایہ ملک کیساتھ اچھے تعلقات کو بچا نے کیلئے سعودی عرب کا ساتھ دیا ۔

بدھ کے روز سعودی خبر رساں ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے شاہ بحرین کا کہنا تھا کہ انھیں شاہ حرمین وشریفین سے مل کر اور ان سے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بات کر کے خوشی ہوئی۔انھوں نے ایران اور قطر کی طرف سے درپیش پرانی مداخلت کے پیش نظر سعودی عرب کی طرف سے بحرین کی سلامتی اور استحکام کی حمایت کیلئے شکریہ کابھی اظہار کیا۔
شاہ بحرین کا کہناتھا کہ قطر حکام کی طرف سے مداخلت جس میںدوسرے عرب اور اسلامی ممالک کو نشا نہ بنا یاگیا ، نے ہمیں یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔واضح رہے کہ دیگر خلیجی ممالک کی راہ پر چلتے ہوئے بحرین بھی قطر سے ہر طرح کے تعلقات کے منقطع کر چکا ہے اورصریح الفا ظ میں سعودی پا لیسیز کی حمایت کا اعلان کر چکا ہے۔