قطر کا متحدہ عرب امارات کو گیس فراہمی بند کرنے کا عندیہ

قطر کا متحدہ عرب امارات کو گیس فراہمی بند کرنے کا عندیہ

دوحہ: قطر اور عرب ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دوحہ کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے ملک سے متحدہ عرب امارات کو فراہم کی جانے والی گیس سپلائی معطل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کے کوئی واضح مطالبات نہیں، تاہم کسی کو دوحہ کی خارجہ پالیسی میں مداخلت کا حق نہیں دیا جا سکتا۔قطری وزیر نے مذید کہا کہ سفارتکاری اب بھی قطر کا ترجیجی پلیٹ فارم ہے۔محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ تجارتی صورتحال کو سیاسی آلہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے عندیہ ظاہر کیا کہ یو اے ای بجلی بنانے کے لئے جو گیس استعمال کرتا ہے اس کا 40 فیصد قطر فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ایران کی جانب سے قطر کو اشیائے خوردنی فراہمی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران نے اس مقصد کے لئے اپنی تین بندرگاہیں مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خلیجی تنازع سے پورے خطے کا استحکام خطرے میں ہے۔ انہوں نے اس تنازع کے حل کے لئے کسی فوجی آپشن کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں