شاہ رخ خان اور انوشکا شرماکی نئی فلم کے پوسٹر جاری

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کی نئی آنیوالی فلم ”جب ہیری میٹ سیجل“ کے پوسٹر جاری کردئیے گئے ہیں۔ فلم رواں سال 4 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فلم کے پہلے دو پوسٹرز گزشتہ روز جاری کیے گئے ہیں۔ دونوں پوسٹرز میں انوشکا اور شاہ رخ موج مستی کرتے نظر آرہے ہیں ۔فلم میں شاہ رخ پنجابی گائیڈ اور انوشکا گجراتی لڑکی کا کردار ادا کرہی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ بھارتی پنجاب اور پیراگوئے میں کی گئی ہے۔فلم ہدایت کار امتیاز علی کی شاہ رخ خان کے ساتھ یہ پہلی فلم ہے۔ انہوں نے شاہ رخ کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا: ”میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا کیونکہ ہم دونوں ایک ساتھ کچھ الگ کرنا چاہتے تھے؛ کچھ ایسا جو ہم نے پہلے کبھی نہیں کیا۔“یادر رہے کہ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما ایک ساتھ 2008 میں فلم ”رب نے بنادی جوڑی“ اور 2012 میں ”جب تک ہے جاں“ میں کام کرچکے ہیں۔ دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہی تھیں ۔